پولیس نے شانگلہ میں 12 سالہ لڑکے سے گینگ ریپ کرنیوالے 5 ملزمان گرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیا

 
0
501

شانگلہ، فروری 27 (ٹی این ایس): شانگلہ میں براری خوار کے علاقے میں الپوری تھانے کی حدود میں 12 سالہ لڑکے سے گینگ ریپ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے واقعہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نوجوان لڑکے نے الپوری تھانے میں آکر اطلاع دی کہ اسے اس کی رہائشگاہ بارادی خوار جنگل کے قریب 5 افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور اس لڑکے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا ۔
میڈیکل رپورٹ میں نوجوان لڑکے کیساتھ ریپ کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم مزید معلومات کیلئے ڈی این اے نمونے کو پشاور بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے پر مقدمہ درج کیے جانے کے بعد تمام 5 افراد کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان پانچوں افراد کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ملزمان کی شناخت باقرعالم، خورشید، فرحاد، عثمان اور غنی کے نام سے ہوئی ہے۔ضلعی پولیس افسر راحت اللہ خان نے کہا ہے کہ لڑکے کی شکایت کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ پولیس اس قسم کے جرائم سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔