15ہزار انجینئر ز پشاور کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں مگر نوجوانوں کی پارٹی انہیں نظرانداز کر رہی ہے، ریحام خان

 
0
687

پشاور ، فروری 26 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ 15ہزار انجینئر ز پشاور کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں مگر نوجوانوں کی پارٹی انہیں نظرانداز کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے پشاور کے نوجوانوں کے معاملے پر کہا کہ 15ہزار کوالیفائیڈ انجینئر ز ز پشاور کی سٹرکوں پر احتجاج کر رہے ہیں مگر ان نوجوانوں کی خواہشات کو نوجوانوں کی پارٹی نے مکمل طور پر نظرانداز کیا ہوا ہے۔

2020ء تک ملک بھر میں باصلاحیت ،مستحق طلبہ میں پانچ لاکھ لیپ ٹاپ ، براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائیں گی،چیئرپرسن لیلیٰ خان
اسلام آباد ، فروری 27 (ٹی این ایس): چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ 2020ء تک ملک بھر میں باصلاحیت اور مستحق طلبہ میں پانچ لاکھ لیپ ٹاپ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائیں گی تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے طلباء سیکھنے کی استعداد کو بہتر بنایا جاسکے۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہاہے کہ 2014ء میں وزیراعظم کی جانب سے شروع کی گئی طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی سکیم کا مقصد مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا ہے تاکہ سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء تک ملک بھر میں باصلاحیت اور مستحق طلبہ میں پانچ لاکھ لیپ ٹاپ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ ڈیوائسز تقسیم کی جائینگی تاکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے طلباء کی سیکھنے کی استعداد کو بہتر بنایا جاسکے۔