سندھ اسمبلی نے طویل عرصہ سے زیر التوا کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا

 
0
304

کراچی ، فروری 27 (ٹی این ایس): سندھ اسمبلی نے پیر کو ایک طویل عرصہ سے زیر التوا کنٹریکٹ اساتذہ کا مسئلہ حل کردیا اور ایوان نے انہیں مستقل کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔سینئروزیر پارلیمانی امورنثار احمد کھوڑو نے ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ این ٹی ایس کے تحت 2012 اور 2014 کے درمیان کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کوئی اختلاف نہیں کیا گیا۔بل کی منظوری کے بعد 15649کنٹریکٹ اساتذہ مستقل ہوجائیں گے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ یہ بہت خوش آئند اقدام ہے تاہم جن اساتذہ کو مستقل کیا جارہا ہے ان کی تعداد بھی بتادی جائے اور ایوان کو یہ بھی بتادیا جائے کہ تقرری میں کوٹہ سسٹم کا تو کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔ جس پر وزیرتعلیم جام مہتاب ڈاہر نے کہا کہ ان اساتذہ کی تقرری ضرورت کے تحت کی گئی تھی اور کوٹہ سسٹم کا کوئی معاملہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ اساتذہ کی مستقلی کے اس بل کی منظوری سے 2014ء میں کنٹرکٹ بنیادوں پر 849 ایچ ایس ٹی (ہائیر سیکنڈری ٹیچرز) 5300جی ایس ٹی جبکہ 9500پرائمری اسکول ٹیچرزکو فائدہ پہنچے گا۔واضح رہے کہ 2012 میں این ٹی ایس اور ٹی آر پی قانون کے تحت ساڑھے چار لاکھ امیدوار اساتذہ سے ٹیسٹ لیا گیا، ایک لاکھ 21ہززامید واروں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی 2014 میں 15649 امیدواروں کو آفر آرڈر دیئے گئے اور ان کو تین سالہ کا کنٹریکٹ دیا گیا. 2014 میں ان اساتذہ کو سندھ اسمبلی سے منظوری پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا اس وقت بل میں ان کی مدت مقرری تین سال مقرر کی ئی مگر حکومت نے انکے لیئے مستقل ہونا قانون پیچیدگی کے خاتمے کے لیئے آج دوبارہ بل اسمبلی سے منظوری لینا لازمی تھی جو پیر کو ایوان نے متفقہ طور پر دیدی۔