ایم کیوایم کے منحرف ارکان کے استعفیٰ موصول نہیں ہوئے، پیش ہوکر استعفیٰ دینگے تو منظور کرونگا ، آغا سراج 

 
0
316

کراچی ، فروری 27 (ٹی این ایس): اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے منحرف ارکان کے استعفیٰ موصول نہیں ہوئے، میرے سامنے پیش ہوکر استعفیٰ دینگے تو منظور کرونگا وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں۔ پارلیمنٹ کے علاوہ جیلوں میں بھی ایم کیوایم رہنماؤں کے ساتھ رہا ہوں۔ انکے منحرف ارکان کے استعفیٰ موصول نہیں ہوئے ارکان خود استعفیٰ لیکر پیش ہونگے تو قانون کے مطابق ضرور منظور کرونگا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات وقت پر ہونگے۔ پارلیمانی جماعتوں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ایوان میں ارکان کی نوک جھونک سے متعلق سوال پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ارکان اسمبلی میرے بچوں کی طرح ہیں وہ کھبی کھبار الجھ جاتے ہیں انکا برا نہیں منایا جاتا۔