مدینہ سے آنے والی پی آئی اے کی پروازمیں خاتون نے بچی کو جنم دیدیا

 
0
391

کراچی،دسمبر12(ٹی این ایس) : مدینے سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے۔ مدینہ سے ملتان جانے والی پی آئی آے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دے دیا۔ بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرہ کرنے کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھی۔ذرائع کے مطابق فلائٹ کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ائیر ہوسٹسز نے بہت خیال رکھا اور پی آئی اے عملے نے ثابت کیا وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔