آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

 
0
341

مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان
اسلام آباد ، فروری 27 (ٹی این ایس):
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہیگا تاہم ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، تربت میں 3 اور نوکنڈی میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 2 اور پارا چنار میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔