امریکہ پاکستان کو دہشت گردی فنانسنگ لسٹ کے ذریعے گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے ٗمفتاح اسماعیل 

 
0
317

اسلام آباد فروری 27(ٹی این ایس)محکمہ خزانہ کے سربراہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو دہشت گردی فنانسنگ لسٹ کے ذریعے گھیرنے کی کوشش کر رہا ہے۔سربراہ محکمہ خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی ٹیرر فنانسگ ریگولیشنز میں بہتری نہیں چاہتا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو جون تک سی ٹی ایف معاملے کے حل اور معاہدے کیلئے پیشکش کی لیکن امریکہ پاکستان کو مشکلات میں دیکھنا چاہتا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خاص طورپرصوبائی سطح پر پاکستانی قانون کے نفاذ کی کوتاہیوں کوخواہش کی کمی سے تعبیر کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر پولیس آفیسرزٹیررسٹ فنانسگ قانون سازی میں کم تربیت یافتہ ہیں،
تاہم پاکستان ٹیررفنانسگ قانون سازی کا خواہاں ہے،پاکستان سی ٹی ایف صلاحیتیوں میں بہتری کیلئے کام کررہاہے۔سربراہ محکمہ خزانہ نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل نہیں ہے اگر ایساہوابھی تو معاشی ترقی کو نقصان نہیں ہوگا ٗپاکستان اپنی معیشت کی بہتری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، معیشت ترقی کے راستے پرآگے بڑھتی رہے گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ دہشت گردوں کے خلاف فنانسنگ ریگولیشن میں بہتری کا خواہاں ہوتا تو ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیش کش کرتا تاہمدراصل وہ پاکستان کو عالمی دنیا کے سامنے شرمندہ کرنا چاہتاہے۔مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ انہوں نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف فنانسنگ ریگولیشن کے مسئلے پر جون تک کی مہلت دے لیکن امریکہ تو پاکستان کو مشکلات میں دکھانا چاہتا ہے۔