امریکی سپریم کورٹ نے امیگریشن پروگرام ڈاکا سے متعلق ٹرمپ کی اپیل مسترد کر دی

 
0
361

واشنگٹن فروری 27(ٹی این ایس)امریکی سپریم کورٹ نے امیگریشن پروگرام ڈاکا سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل مسترد کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر اوباما کے تارکین وطن بچوں سے متعلق امیگیرشن پروگرام ڈاکا کو روکنے کی اپیل کی تھی، سپریم کورٹ نے اپیل سننے انکار کرتے ہوئے پروگرام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ڈاکا پروگرام کے تحت غیر قانونی تارکین وطن والدین کے ساتھ آنے والے سولہ سال سے کم عمر بچوں ڈریمرز کو امیگریشن کے ذریعے امریکا میں رہائش کے لیے قانونی اجازت دی گئی ہے۔