سی پیک لینگوئج انٹر پرئیٹر ز کی 40ہزار نوکریاں پیدا کرے گا ‘عرفان قیصر شیخ 

 
0
541

لاہور فروری 27(ٹی این ایس) چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک میں چائینز لینگوئج انٹر پرئیٹرز کی تقریباً40ہزار نوکریاں اپنے ساتھ لائے گا ،متعدد طلبہ بہت سی چائینز فرمز کے ساتھ اب بھی انٹر پرئیٹرز کی نوکریاں کر رہے ہیں ۔وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں چائینز لینگوئج کورس کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ سی پیک اپنے ساتھ بہت بڑی انڈسٹری پاکستان لا رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ روزگار کے مواقعوں سے زیادہ سے زیادہ پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں سکلڈ ورک فورس بھی اگر چائینز لینگوئج کورس کرے تو ان کیلئے بھی ترقی کے مزید راستے کھلیں گے ۔چےئر مین ٹیوٹا نے بتایا کہ چائینز لینگوئج کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ٹیوٹا جنوبی پنجاب سمیت 24اضلاع میں یہ کورس دو شفٹوں میں کروا رہا ہے جبکہ لاہور میں یہ کورس تین شفٹوں میں بھی کروایا جا رہا ہے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ کوالٹی کو بہترین بنانے کے لئے ہم نے چائینز اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی ہوئیں ہیں جو طلبہ کے ساتھ ساتھ ہمارے اساتذہ کی تربیت بھی کر رہے ہیں چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ 3ماہ کا یہ کورس کر کے طلبہ و طالبات کو 35ہزار روپے کی نوکری حاصل کر لیتے ہیں اور اس میں آگے بڑھنے کو بھی کافی مواقع ہیں ان کا کہتا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چینی زبان سیکھنا مشکل ہے تین ماہ میں ہمارے طلبا اس زبان پر عبور حاصل کر لیتے ہیں کہ وہ چینی ترانے تک گانا شروع کر لیتے ہیں۔ ٹیوٹا ایڈوانس چائنیز کورس کروانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ لاہور کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی تیسری شفٹ میں کلاسز کی سمری تیار کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں سالانہ 14 ہزار طلبا کی گنجائش ہے جبکہ ہم اسے سالانہ 18 ہزار تک سالانہ لے جانا چاہتے ہیں۔