پولیس ناکہ کے قریب رکشہ والے پر اسلحہ تاننٕے والا اسد نمبردار گرفتار،اسلحہ برآمد، ایس پی پوٹھو ہار سید علی

 
0
1659

راولپنڈی جولائی 25 (ٹی این ایس): ایس پی پوٹھو ہار سید علی نے کہا ہے کہ پولیس ناکہ کے قریب رکشہ والے پر اسلحہ تاننٕے والا اسد نمبردار گرفتار،اسلحہ برآمد، ملزم صوباٸی وزیرقانون راجہ بشارت کےبھانجے کےمقدمہ قتل میں جیل بھگت چکا ہے، ملزم کا ایک بھاٸی اخلاق اب بھی اسی مقدمہ میں جیل میں ہے، ملزم اسد کی تھانے میں ملاقات کے لۓ آنے والا شخص ظفر سپاری بھی گرفتار، ظفر سپاری کی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نماٸش والی تصاویر ہیں جو ایک قانون شکنی ہے، ملزم ظفر سپاری ٹاپ20 کریمنلز تاجی کھوکھر وغیرہ کا سپورٹر بھی ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کر لۓ گۓ ہیں۔