سی ڈی اے کی انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 150سے زائد افسران کے تبادلے کر دئیے

 
0
451

اسلام آباد جولائی 25 (ٹی این ایس): پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات اور سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے روٹیشن پالیسی پر موئثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے سی ڈی اے کی انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں 150سے زائد افسران کے تبادلے کر دئیے ہیں۔ تبدیل کئے جانے افسران میں سکیل 17,18اور 19کے افسران شا مل ہیں۔ یہ افسران تین سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سیٹ پر تعینات تھے۔ روٹیشن پا لیسی کے تحت بلا امتیاز سی ڈی اے کے تمام شعبوں کے افسران کا تبا دلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کے ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے ان تبا دلوں کا با قا عدہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔ نو ٹیفکیشن میں تبدیل کئے جانے تمام افسران کو چا رج چھوڑنے اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

تبدیل کئے جانے وا لے افسران میں ایگزیکٹو کیڈر کے 3ڈائریکٹر، آرکیٹیکچرونگ 2ڈائریکٹر، 2ڈائریکٹر سول، الیکٹریکل اینڈ مکینکل کے 3ڈپٹی ڈائریکٹرز، پلاننگ ونگ کے 2ڈپٹی ڈائریکٹر، آرکیٹیکچرونگ کے3ڈپٹی ڈائریکٹرز، فنانس، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ونگ کے 4ڈپٹی ڈائریکٹر،ایگزیکٹو کیڈ رکا ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، سکیورٹی کیڈر کا ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، 7آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر، 2سٹیٹسٹکل اینڈ ایویلویشن (Statistical and Evaluation)افسران، 21ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر، 16اسسٹنٹ اکا ؤنٹس آفیسر، 26اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول، 15اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل، ایگزیکٹو کیڈر کے
8اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایک مارکیٹنگ مینیجر، ایک اسسٹنٹ مینیجر اور31پرائیویٹ سیکرٹریز شا مل ہیں۔
وا ضح رہے کہ کچھ افسران ایک ہی شعبے میں مختلف پوسٹوں تین سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہے تھے اور انہیں دوسرے شعبوں میں تبدیل نہیں کیا گیا۔ مزید برآں روٹیشن پا لیسی پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث نہ صرف گڈ گورننس کے مسائل درپیش آرہے تھے بلکہ سروس ڈیلوری بھی متا ثر ہورہی تھی۔ اس لئے سی ڈی اے کی موجودہ انتظا میہ نے روٹیشن پا لیسی پر عمل درآمد کو اپنی ترجیحات میں شا مل کرتے ہوئے پہلے مر حلے میں 150سے زائد افسران کے تبا دلے کئے ہیں۔