ایس پی صدر زون اسلام آباد عمر خان کی سربراہی میں تھانہ گولڑہ پولیس کی بین الاقوامی آئس سمگلرز کیخلاف کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد

 
0
440

اسلام آباد جولائی 25 (ٹی این ایس): ایس پی صدر زون اسلام آباد عمر خان کی سربراہی میں تھانہ گولڑہ پولیس کی بین الاقوامی ائس سمگلرز کیخلاف کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج ۔آئس سعوری عرب بھجوائی جانی تھی۔پاسپورٹ برامد کرلئے گئے۔ ملزمان کا تعلق خوشاب، مردان، میانوالی اور حافظ آباد سے ہےاور اسلام آباد میں گولڑہ دربار کے قریب کمرہ کرایہ پر لے رکھا تھا۔ ملزمان کا تعلق بین الاقوامی گروہ سے ہے۔آئس پشاور سے اسلام آباد لائی گئی تھی۔ ملزمان تک منشیات پہنچانے والا مرکزی ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا ملزمان سے تفیش میں اہم انقشافات متوقع ہے۔