وزیراعظم عمران خان امریکہ کا 3 روزہ کامیاب، تاریخی سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ

 
0
435

اسلام آباد 24 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان امریکہ کا 3 روزہ کامیاب، تاریخی اور شاندار سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں قیام کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی، ارکان کانگریس اور امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ وہ منگل کی شام امریکہ کا 3 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔