شہباز شریف (ن) لیگ کے قائمقام صدر منتخب ،نواز شریف نے نام تجویز کیا 

 
0
367

لاہور فروری 27(ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو قائمقام صدر منتخب کر لیا گیا ۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا نام تجویز کیا جس کی تمام شرکاء نے تالیاں بجا کر توثیق کی ۔ شہباز شریف نے ہاتھ کے اشارے سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔