خیبر پختونخوا ٗبڑے ہسپتال بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ سے محروم

 
0
360

خیبر پختونخوا کے میں 10 فیصد بچے بروقت علاج نہ ہونے سے مرجاتے ہیں ٗ نجی ٹی و ی کی رپورٹ
پشاور فروری 27(ٹی این ایس)خیبر پختونخوا کے میں 10 فیصد بچے بروقت علاج نہ ہونے سے مرجاتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے طبی مرکزلیڈی ریڈنگ ہسپتال میں روزانہ مختلف بیماریوں میں مبتلا 800 سے زائد بچے لائے جاتے ہیں جن میں 80 سے 100 بچوں کو داخل کیا جاتا ہے ٗانتہائی نگہداشت کے قابل بچوں کیلئے آئی سی یو نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو نجی اسپتالوں میں لے جانے پر مجبور ہیں ٗپیڈز یونٹ میں نومولود بچوں کیلئے وینٹی لیٹرز کی کمی ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفسیر ڈاکٹر مختیار زمان کا خود ماننا ہے کہ پورے صوبے میں امراض اطفال کے ماہر ڈاکٹروں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے بھر میں ہر سال مختلف امراض میں مبتلا 10فیصد بچے ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔