صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مفتی محمد نعیم سے ٹیلی فون پر گفتگو

 
0
399

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (ٹی این ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں علماءکرام کا آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق یہ بات پیر کو انہوں نے ممتاز مذہبی سکالر مفتی محمد نعیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مفتی محمد نعیم نے مساجد میں نماز اور تراویح کی ادائیگی سے متعلق صدر مملکت کی قیادت میں 20 نکاتی فیصلے پر مبارکباد دی۔ صدرمملکت نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس موذی مرض کا مقابلہ کرنا ہوگا، علماءکا عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں انتہائی اہم کردار ہے۔