شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے5 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے، حوالدار شہید، تین سپاہی زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر

 
0
337

راولپنڈی ۔ 20 اپریل (ٹی این ایس) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے5 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید جبکہ تین سپاہی زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حوالدار اکبر حسین خان شہید جبکہ 3 سپاہی زخمی ہوئے۔ شہید حوالدار اکبر حسین خان کا تعلق تحصیل دھیر کوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔