راولپنڈی سے عمر تنویر بٹ کی قیادت میں ہونے والا احتجاج کام کر گیا،ڈاکٹر وسیم شہزاد پی پی 15 کی ٹکٹ سے دستبردار، عمران خان کی الیکشن مہم کا انچارج بنا دیا گیا

 
0
406

راولپنڈی، جون 10 (ٹی این ایس): راولپنڈی سے  تحریک انصاف کے عمر تنویر بٹ کی قیادت میں ہونے والا احتجاج کام کر گیا،ڈاکٹر وسیم شہزاد پی پی 15 کی ٹکٹ سے دستبردار ہوگئے۔

ڈاکٹر وسیم شہزاد کو عمران خان کی الیکشن مہم کا انچارج بنا دیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی این اے 53 کی الیکشن مہم پر بھرپور توجہ دینا چاہتا ہوں کہ اسی مہم کی وجہ سے پی پی 15 سے الیکشن لڑنے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔