بھارت کا کراچی کی کینسر میں مبتلا مریضہ کو میڈیکل ویزا دینے سے انکار

 
0
7608

اسلام آباد فروری 28 (ٹی این ایس): بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور سفاکیت دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ بھارت نے کراچی کی رہائشی کینسر کی مریضہ کو میڈیکل ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی رہائشی کائنات نامی کینسر کی مریضہ نے بھارت کے میڈیکل ویزا کے لیے درخواست دی۔بھارتی سفارتخانے نے کائنات کو میڈیکل ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے کائنات کو واپس بھیج دیا اور یقین دہانی کروائی کہ جب منظوری ملے گی توویزا دے دیں گے۔ سفارتخانے سے باہر آتے ہوئے کائنات کی طبیعت بگڑی اور سفارتخانے کے احاطے میں ہی بے ہوش ہو گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔