پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اب بڑھائی گئیں تو اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرینگے ‘ اعجاز احمد چوہدری 

 
0
298

لاہور فروری 28(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ نا اہل حکمران غریب عوام پر ایک مرتبہ پھر پٹرول بم گرانے جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں آ کر غریب عوام کا خون چوسا ہے ۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم اورپاکستان میں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں ، حکمرانوں کو غریب عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کی کوئی دلچسپی نہیں ،نوا زشریف اور آصف زردری کی حکومتوں نے غریب عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو بے دردی سے لوٹ کر صرف اپنے جیبیں بھری ہیں ، تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کرتی ہے ،حکمران عوام کا مسلسل معاشی قتل کر رہے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ،حکمران ہر ماہ عوام کو مہنگائی کے تحفے دے رہے ہیں ، حکمرانوں کی لوٹ مار اور انکی عیاشیوں کی سزا غریب عوام کو مل رہی ہے موجودہ حکمرانوں کو مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کا کوئی احساس نہیں ،موجودہ حکومت کی تمام پالیساں عوام دشمنی پر مبنی ہے ، نواز حکومت نے مزدور ، کسان ،کاشتکار کا حکومت نے بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے ،حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مسلسل تکلیف دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسمبلی کے اندر اور باہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی ، حکمران پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے ۔