میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلا س 

 
0
319

اسلام آباد مارچ 1 (ٹی این ایس) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلا س ہوا جس میں سینٹ انتخابات اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بنی گالا کے گھر کے مبینہ جعلی نقشہ اور این او سی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔جمعرات کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں (ن) لیگ کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب ‘ طلال چوہدری‘ سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید‘ آصف کرمانی‘ طارق فاطمی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینٹ انتخابات عمران خان کے بنی گالا کے گھر کے مبینہ جعلی این او سی اور نقشہ جات کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔