سپریم کورٹ میں چھالیہ گٹکا پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

 
0
1255

اسلام آباد، مارچ 05 (ٹی این ایس):  سپریم کورٹ میں چھالیہ گٹکا پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔پیر کو سپریم کورٹ میں چھالیہ اور گٹکا کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کے وکیل نے کہا کہ میں گٹکا فروخت کی وکالت نہیں کررہا تاہم ہماری مصنوعات رجسٹرڈ شدہ ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں عدالت صحت کے ایشو کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پان مصالحہ میں تمباکو نہیں ہوتا۔عدالت نے نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کی آئندہ تاریخ دیدیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ 6 ماہ بعد مقدمہ کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔