مظفر گڑھ ٗپسند کی شادی پر اہل خانہ نے لڑکی کو قتل کردیا 

 
0
1001

مظفر گڑھمارچ 8(ٹی این ایس)مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کو قتل کردیا گیا ٗشوہر نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کے اہل خانہ پنچائیت کے ذریعے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر کالا پتھر پلاکر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ثوبیہ اور عالم شیر نے 5 جنوری کو پسند کی شادی کی تھی ٗثوبیہ کے ساتھ شادی کرنے والے عالم شیر کا کہنا تھا کہ ثوبیہ کو اس کے اہل خانہ پنچائیت کے ذریعے واپس لے گئے تھے اور تسلی دی تھی کہ اس کے ساتھ جلد رخصتی کریں گے۔عالم شیر نے الزام لگایا کہ اس کی اہلیہ کو اس کے چچا غلام یٰسین، صدیق، عیسیٰ، موسیٰ اور ایک نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کالا پتھر پلاکر قتل کردیا ٗمقتولہ کے خاوند کے بیان پر تھانہ دائرہ دین پناہ میں پولیس کی مدعیت میں ثوبیہ کے چچا اور دیگر رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ٗپولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں دوسری جانب مقتولہ کے خاوند عالم شیر نے مطالبہ کیا کہ مقدمہ اس کی مدعیت میں درج کیا جائے۔