غزہ کے مکینوں کا فلسطینی مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیلی سرحد پر احتجاج کا اعلان

 
0
510

غزہ مارچ 9(ٹی این ایس)فلسطینی مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے غزہ کے مکین اسرائیلی سرحد پر خیمے نصب کر کے 30 مارچ سے احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان خیموں کے ذریعے احتجاج چھ ہفتے جاری رہنے کے بعد 15 مئی کو ختم ہو گا۔ اس احتجاج کے منتظمین نے یہ بھی کہا ہے کہ جو خاندان اس احتجاج کے بعد بھی ان خیموں میں رہنے کی خواہش رکھیں گے، انہیں اس کی اجازت دے دی جائے گی۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس احتجاجی عمل سے اسرائیل اور غزہ کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ممکن ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں ہر سال30 مارچ کو 1976ء میں ہلاک ہونے والے 6 فلسطینی مظاہرین کی برسی منائی جاتی ہے۔