فیصد سعودی خواتین کار چلانے کی خواہشمند77

 
0
768

جدہ مارچ 9(ٹی این ایس)سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد کئے گئے سروے سے معلام ہوا ہے کہ 77 فیصد خواتین نے ڈرائیونگ کی خواہشمند ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق دبئی سے کئے گئے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 77 فیصد خواتین گاڑی چلانے کے لئے تیار ہیں اور وہ بے چینی سے اس دن کی منتظر ہیں۔ سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ 16 فیصد خواتین سیڈان کار خریدنے کی خواہاں رکھتی ہیں جبکہ 3 میں سے ایک خاتون وین رکھنا چاہتی ہیں۔واضح رہے مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی تھی جو رواں سال ختم کر دی گئی۔ ماہ شوال سے خواتین کو مملکت میں باقاعدہ طور پر گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی جس کے لئے عفت کالج کے اشتراک سے ڈرائیونگ اسکول قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی عملی تربیت دی جا رہی ہے اور اب تک 250 خواتین ڈرائیونگ کا امتحان پاس کر چکی ہیں۔