شمالی کوریا کے رہنما کی امریکی صدر کو ملاقات کی دعوت، ڈونلڈ ٹرمپ نے حامی بھر لی

 
0
455

واشنگٹن مارچ 9(ٹی این ایس) شمالی کوریا کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کا دعوت نامہ بھیجا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ یہ ملاقات کریں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اعلان ایک جنوبی کوریا کے ایک اعلیٰعہدیدار نے واشنگٹن میں کیا۔جنوبی کوریا کے سلامتی کے مشیر چنگ ایوینگ نے وائٹ ہاؤس کے باہر کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ہماری ملاقات میں کیا ہوا اور انھوں نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمہ کا وعدہ کیا ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ اب شمالی کوریا مزید کوئی میزائل نہیں بنائے گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اس بریفنگ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مئی کے مہینے تک کم جونگ ان سے ملیں گے اور ایک مستقل معاہدہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ جب تک کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا شمالی کوریا پر عائد پابندیاں قائم رہیں گی۔