رحیم یارخان (ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنماء وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹرچوہدری محمد جعفراقبال کی سینئرمسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری کی رہائش گاہ آمد

 
0
45

رحیم یارخان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنماء وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹرچوہدری محمد جعفراقبال کی سینئرمسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری کی رہائش گاہ آمد، ان کے والد سابق کونسلرچوہدری عبدالغفورکی وفات پراظہارتعزیت کیااورمرحوم کی مغفرت کے لیے دعاکی اور ان کے خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اورہمدردی کااظہارکیا، اس موقع پرچوہدری شفیق الرحمٰن، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت، سینئرنائب صدرچوہدری فاروق ریاض گجرسمیت دیگرممبران پریس کلب موجودتھے۔ چوہدری محمد جعفراقبال نے مرحوم چوہدری عبدالغفورکی سیاسی وسماجی خدمات کوسراہاکہا کہ وہ ایک نیک نام، باصلاحیت اورخدمتِ خلق کے جذبے سے سرشارشخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت اورسماجی بھلائی کے لیے وقف کی ان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے قیصرغفور چوہدری اوران کے اہلِ خانہ کوصبروتحمل کی تلقین کی، انہوں نے کہاکہ چوہدری عبدالغفورمرحوم کے خاندان کی سیاسی وسماجی خدمات بھی علاقے کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لیے ایک مثال ہیں۔ اس موقع پرمسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماء چوہدری الطاف گجر، چوہدری سلطان احمدبندیشہ، ظفرگجر، عمرحمید، راناضیاء الدین آصف، عبدالصمدبندیشہ، زاہدگجربھی موجود تھے جنہوں نے اظہارتعزیت کے دوران مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی اورقیصر غفورچوہدری کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیااورکہاکہ مرحوم چوہدری عبدالغفور کی شخصیت مشعلِ راہ ہے انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا خلا کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ بعدازاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدجعفراقبال نے کہاکہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کوقومی مفاد کواولین ترجیح دینی چاہیے تمام سیاسی قیادت کوایک میزپرآکرقومی مسائل کاحل تلاش کرناچاہیے مسلم لیگ (ن) عوامی فلاح کے منصوبوں پرکام کر رہی ہے اورترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں مسلم لیگ(ن) مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورملکی ترقی کے لیے جامع حکمت عملی پرعمل پیراہے، انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کوبحرانوں سے نکالنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے قوم کودرپیش مشکلات اورمسائل سے ہرصورت چھٹکارادلایاجائے گامیاں نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھرپاکستان کی تعمیروترقی کاسفرشروع ہوچکاہے اورملکی معیشت کی بحالی کا سفر جاری ہے پاکستان دنیا میں سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز بن چکاہے حکومتی ترجیح اتحاد اور اتفاق کی فضا کوفروغ دینا اورتمام اتحادی سیاسی جماعتوں کوملکی نظام چلانے کی خاطرساتھ رکھناہے تاکہ سبھی محب وطن سیاسی قوتیں وطن عزیزکی خوشحالی کے عمل میں شامل ہوکراپنا بھرپورکرداراداکرسکیں۔

رحیم یارخان:مسلم لیگ (ن) کے سینئرمرکزی رہنماء وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹرچوہدری محمد جعفراقبال صدرڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری سے ان کے والد سابق کونسلرچوہدری عبدالغفورکی وفات پراظہارتعزیت اوردعائے مغفرت کررہے ہیں جنرل سیکرٹری میاں محمدشوکت، سینئرنائب صدرچوہدری فاروق ریاض گجر، چوہدری الطاف گجر، چوہدری سلطان احمدبندیشہ، ظفرگجر، عمرحمید، عبدالصمدبندیشہ، زاہدگجرودیگرموجودہیں