سینٹ چئیرمین  شپ :راجا ظفر الحق کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے چار رکنی وفد  کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے  ملاقات

 
0
378

اپنی جماعت سے مشاورت کے بعد کوئی جواب دیں گے: سراج الحق کا جواب

اسلام آباد، مارچ 12 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے چار رکنی وفد نے راجا ظفر الحق کی سربراہی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی ملاقات کی۔ وفد میں سعد رفیق، امیر مقام اور مشاہد حسین بھی شامل تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ وہ اپنی جماعت سے مشاورت کے بعد کوئی جواب دیں گے۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد مشاہد اللہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کو ابھی بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے رضا ربانی کی نامزدگی کا انتظار ہے۔ اگر پیپلز پارٹی نے رضا ربانی کو امیدوار نامزد نہ کیا تو مسلم لیگ ن چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے اتحادی جماعتوں میں سے نام دے گی۔

مشاہد اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔ عمران خان اور آصف زرداری جمہوریت مخالف اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نام پر پہلے لوگوں کو خریدا گیا، ضمیر کے سوداگر نوٹوں کے صندوق لے کر پھر رہے ہیں۔