بعض نا اندیش لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری زوال کی طرف گئی ‘بہار بیگم 

 
0
947

لاہور ,مارچ 12(ٹی این ایس) : فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کیلئے میں نے اپنا خون جگر دیا ہے اور پنی ساری جوانی فلم انڈسٹری کی خدمت میں گزار دی ہے اور آج لاہور کی فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کسی دور میں فلم سٹوڈیوز میں گہما گہمی اپنے عروج پر ہوا کرتی تھی مگر پھر بعض نا اندیش لوگوں نے فلم انڈسٹری کو برباد کر دیا اور فلم انڈسٹری زوال کی طرف چلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ آج کراچی میں فلم انڈسٹری کی دوبارہ سے نشو نما ہو رہی ہے اور کئی فلمیں اپنے موضوع کے اعتبار سے متاثر کن تھیں ۔ فلم انڈسٹری کو جب بھی میری خدمات کی ضرورت ہو گی تو میں ہر وقت حاضر ہوں۔