اسلام آباد،مارچ 12 (ٹی این ایس): عوامی نیشنل پارٹی کی سینیٹر ستارہ ایاز نے کہاہے کہ انہوں نے چیئرمین کیلئے راجہ ظفر الحق کو ووٹ دیا لیکن ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈی والا کو ووٹ دیاہے ۔
نجی ٹی وی ’ڈان نیوز‘ کے مطابق اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کی تھی تاہم مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا اعلان بالکل آخر میں کیا اور ان کیلئے کوئی مہم نہیں چلائی جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کیلئے پوری مہم چلائی اور ایک ایک سینیٹر کے پیچھے گئے جبکہ انہیں ٹیلیفون بھی کیے ۔ان کا کہناتھا کہ میں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفر الحق کو ووٹ دیا لیکن ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈی والا کی حمایت کی ۔
دوسری جانب ن لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین نے بھی ڈپٹی چیئرمین کیلئے اپنا ووٹ سلیم مانڈی والا کو دیا اور اسکی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عثمان کاکڑ ن لیگ کے اتحادی تھے ۔