شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کیبلا مقابلہ صدرمنتخب

 
0
277

اسلام آباد مارچ 13(ٹی این ایس):شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کیبلا مقابلہ صدرمنتخب ہو گئے۔پارٹی صدر کے عہدہ کے لیے آج صبح 9 بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جانے تھے جس میں شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے ممبرنے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔شہباز شریف کے نام کا باضابطہ اعلان مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں ہو گا۔شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان کے دستخط موجود ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نا اہل قرار دئیے جانے کے بعد شہباز شریف کو قائم مقام پارٹی صدر بنا یا گیا تھا۔