پہلی نیشنل پولیس سمٹ اینڈ ایکسپو کل جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی، سمٹ میں ماہرین پولیسنگ کے شعبہ میں جدید رجحانات پر روشنی ڈالیں گے

 
0
567

اسلام آباد، مارچ 13(ٹی این ایس): وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر پہلی نیشنل پولیس سمٹ اینڈ ایکسپو کل 14مارچ 2018 جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے جس میں وہ خود بھی   شریک ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان  کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سمٹ میں ماہرین پولیسنگ کے شعبہ میں جدید رجحانات پر روشنی ڈالیں گے۔

صوبوں میں پولیس کے محکمے اپنی اصلاحات کی نمائش کے سٹالز بھی لگائیں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزا رت داخلہ ، ایچ ای سی ، نیشنل پولیس بیور اور اسلام آبادپولیس اور صوبوں کے اشتراک سے نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو کو منعقد کیا جا رہا ہے ۔