اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی

 
0
558

اسلام آباد 14 مارچ (ٹی این ایس)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکیخلاف ضمنی نیب ریفرنسز کی سماعت20 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی،صدرنیشنل بینک سمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردیتے ہیں،وکیل سعید احمد نے کہا کہ 16 مارچ کوپیش نہیں ہوسکتا۔اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ 20 مارچ کو پیش ہو جائیں اسی دن فرد جرم عائد کریں گے، سعید احمد نے وکیل نے کہا ہے کہ امید ہے ہماری ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا منظور ہو جائے گی،فرد جرم عائد کرنے تک بات نہیں کی جائے گی۔عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔