سابق ایس ایس پی ملیر راو انوا ر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ایک اور خط تحریر کر کے بینک اکاونٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا 

 
0
407

اسلام آباد مارچ 14(ٹی این ایس)سابق ایس ایس پی ملیر را? انوا ر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ایک اور خط تحریر کر کے بینک اکا?نٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ را? انوار کا ایک اور خط آیا ہے جسے فائل میں رکھوا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں خط اصلی ہے یا نقلی لیکن اس خط میں را? انوار کہتے ہیں کہ اکا?نٹ کھول دیں۔چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ کیا ایم آئی اور آئی ایس آئی آپ کی معاونت کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے مکمل مدد فراہم کر رہے ہیں۔آئی جی سندھ نے مزید بتا یا کہ اب تک 12ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتا یا کہ سیکیورٹی اداروں کے مطابق تمام مشتبہ افراد نے موبائل فون بند کر دئیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق ایس ایس پی ملیر را? انوار نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا جس میں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں آزاد جے آئی ٹی بنانے کامطالبہ کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے نقیب اللہ کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کافیصلہ کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ راو انوار کو گرفتارنہ کیا جائے انہیں سپریم کورٹ آنے دیا جائے۔