دوروسی ایجنٹوں پر کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس ہے،امریکہ کا الزام

 
0
496

واشنگٹن مارچ 15(ٹی این ایس)امریکہ نے برطانوی شہر سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی پر کیے جانے والے کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی اقوام متحدہ میں متعین سفیر نکی ہیلی نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں روس کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان پر یہ الزام عائد کیا لیکن روس نے مسلسل اس کی تردید کی ہے اور ان الزامات کے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔