فلوریڈامیں امریکی فوج کا جنگی طیارہ تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

 
0
367

واشنگٹن مارچ 15(ٹی این ایس)امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ فلوریڈا میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے مطابق ایف 18 سوپر ہارنٹ طیارہ بحری اڈے پر لینڈنگ کرنے کے لئے اتر رہا تھا کہ رن وے سے ایک میل پیچھے ہی پانی سے جا ٹکرایا۔بیان کے مطابق پائلٹ اور کو پائلٹ جہاز کے ٹکرانے سے قبل اس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے مگر کسی حادثے کی بناء پر دونوں پانی میں گر کر ہلاک ہوگئے۔اس موقع پر حادثے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے اور امریکی بحریہ تفتیش میں مصروف ہے۔