مشرقی غوطہ میں مسلسل بمباری، امدادی کاموں کو روکنے کا اعلان

 
0
418

دمشق مارچ 10(ٹی این ایس)شامی علاقے مشرقی غوطہ میں شروع ہونے والی تازہ بمباری کی وجہ سے امدادی کاموں میں خلل پڑااورامدادی تنظیموں نے کام روکنے کا اعلان کردیا ہے، شامی فورسز اپنے اتحادی ملک روس کے تعاون سے گزشتہ تین ہفتوں سے باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں کارروائی کر رہی ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 940 شہری ہلاک جبکہ چار لاکھ سے زائد پھنس کر رہ گئے ہیں۔ بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس نے کہا کہ لڑائی کا سلسلہ روکا جائے تاکہ محصورین کو مدد فراہم کی جا سکے۔