انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ امریکا کی کٹھ پتلی ہیں، صدر وینزویلا

 
0
549

نیویارک مارچ 10(ٹی این ایس)وینزویلا کے سوشلسٹ صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ امریکی کٹھ پتلی ہیں ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زید رعد ایک ناسور بن چکے ہیں انہیں ہم پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے سربراہ زید رعد نے بدھ کو کہا تھا کہ وینزویلا میں انسانیت کے خلاف جرائم میں سکیورٹی فورسز ملوث ہیں اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔صدر نکولس مادورو نے مزید کہا کہ دائیں بازو والے ان کی حکومت کو سبو تاڑ کرنے کے لیے سازشیں کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کا ہائی کمشنر دائیں بازو کا فاشسٹ ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا زر خرید ہے وہ ہمارے ملک میں اپنی ساکھ کھوچکا ہے ۔