یمنی سکیورٹی فورسز نے حوثیوں کو بھیجے گئے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی

 
0
300

صنعاء مارچ 15(ٹی این ایس)یمن کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی اسلحے کی کھیپ پکڑ لی ہے۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق یمنی سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ صنعاء کے مشرق میں وقع صوبے مآرب میں ایک چیک پوائنٹ پر اسلحے کی یہ کھیپ پکڑی گئی ہے۔ ان ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں میزائل لانچر ، کلاشنکوف رائفلیں اور گولہ بارود شامل ہے ۔ انھیں بڑی مہارت سے ایک بڑے ٹرک کے خانوں میں چھپایا گیا تھا۔مآرب میں یمنی سکیورٹی فورسز ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو بھیجے گئے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی کئی کھیپ پہلے بھی ضبط کر چکی ہیں۔وہ عرب اتحاد کے ساتھ تعاون کے ذریعے ایران سے حوثی ملیشیا کو اسلحے ،گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سخت کوشاں ہیں ۔