صدر مملکت سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ملاقات

 
0
546

اسلام آباد مارچ 15(ٹی این ایس) صدر مملکت ممنون حسین سے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والیسربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کہا کہ ان کی قیادت میں پا ک فضائیہ نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس سلسلے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نیان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل سہیل امان نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔