شام میں تنہا فوجی کارروائی کرسکتے ہیں،فرانسیسی آرمی چیف کی دھمکی

 
0
360
France's new chief of military staff General Francois Lecointre (R) review an honour guard at the BA 125 French Air Force base in Istres on July 20, 2017. France's top military chief resigned on July 19 after a war of words with French President over budget cuts that tested the new president's authority. Lecointre, a 55-year-old hero of the Balkans wars, was named as a replacement. / AFP PHOTO / POOL / Arnold JEROCKI

پیرس مارچ 17(ٹی این ایس)فرانس کے آرمی چیف جنرل فرنسو لوکوانٹر نے کہاہے کہ ان کا ملک شام میں تنہا کامیاب فوجی کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے۔فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویومیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شام میں سرخ لکیر کو پامال کیا گیا تو فرانس اس پر خاموش نہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ فرض کریں کہ صدرعمانویل ماکروں نے شام میں جس چیز کو سرخ لکیر قرار دیا ہے۔ اسے پامال کیاجاتا ہے تو ہماری فوج خاموش کیسے رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فی الحال شام میں کسی فوجی مہم جوئی کے حوالے سے اپنے پلان کی تفصیلات جاری نہیں کریں گے۔فرانسیسی فوج کے سربراہ نے بھی کہا کہ اگر شام میں فوجی کارروائی ضروری ہوئی تو وہ اپنے اتحادی امریکا کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔ اس کے علاوہ فرانس تنہا بھی شام میں کارروائی کرسکتا ہے۔