امریکہ میں بیٹی سے شادی کرنے پر ماں کو دوسال قید کی سزا

 
0
403

واشنگٹن مارچ 17(ٹی این ایس)امریکی ریاست اوکلاہوما میں ایک خاتون کو اپنی ہی بیٹی سے شادی کرنے پر دو سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ اس سے پہلے وہ اپنے بیٹے سے بھی شادی کر چکی ہیں۔45 سالہ پیٹریشیا این سپین کو محرم کے خلاف سنیگن جرم کا ارتکاب کرنے اور اپنی حقیقی بیٹی سے شادی کرنے کے اعتراف کے بعد مجرم قرار دیا گیا۔یہ بچے اس خاتون کی تحویل سے لے لیے گئے تھے اور یہ ان سے 2014 میں دبارہ ملی تھیں۔اس خاتون اور ان کی بیٹی نے 2016 میں ریاست میں ہم جنس شادیوں کو قانونی قرار دینے کے بعد شادی کی تھی۔تفتیش کاروں کو بعد میں علم ہوا کہ اس خاتون نے اس سے پہلے اپنے بیٹے سے بھی شادی کی تھی۔اس وقت ان کے بیٹے کی عمر 18 برس تھی۔انھوں نے 2008 میں اپنی ماں سے شادی کی تھی اور 2010 میں محرم سے تعلق کے الزامات کے بعد یہ شادی فسخ قرار دے دی گئی تھی۔پیٹریشیا اور مسٹی سپین کی شادی کا علم اس وقت ہوا جب ہیومن سرورسز کے محکمے کے اہلکار ان کے ہاں بچوں کی فلاح کے حوالے سے معائنہ کرنے آئے۔