ٹلرسن کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کو بھی ہٹانے کی تیاریاں

 
0
344

واشنگٹن مارچ 17(ٹی این ایس)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ بات امریکہ کے موقر اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہی تاہم اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ انہیں قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے الگ کرنے میں جلدی نہیں کریں گے تاکہ فوج کے جنرل کے لیے ایسا اقدام خفت کا باعث نا بنے ۔رپورٹ کے مطابق میک ماسٹر کو ان کے عہدے سے الگ کرنے کے معاملے کا تعلق ٹرمپ انتظامیہ میں اعلیٰ سطح پر ہونے والے ردوبدل سے ہے جس کی وجہ سے اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وائٹ ہاؤس سے کئی دیگر (عہدیداروں) کو بھی رخصت ہونا پڑے گا۔صدر نے بتایا کہ ہمیشہ تبدیلی ہو گی اور میرا خیال ہے کہ آپ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں مختلف نقطہ نظر کو دیکھنا چاہتا ہوں۔اس سے قبل مائیکل فلن کو 2017 میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر ہونے کے چند ہفتوں کے بعد ہی اس لیے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا کہ انہوں نے روسیوں سے اپنے رابطوں سے متعلق وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں سے غلط بیانی سے کام لیا تھا۔