بعض افرادکی ملک بدری پر طلبہ کا احتجاج،آکسفورڈ یونیورسٹی سے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی تصویر ہٹاد ی گئی 

 
0
2146

لندن مئی 10(ٹی این ایس)آکسفورڈ یونیورسٹی سے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی تصویر اتار کر اس کی جگہ تصویر کی جگہ ’’ٹوریز کو سمندر میں پھینک دو‘‘ کا نعرہ درج کر دیا گیا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق بعض افراد کی ملک بدر ی پر طلبہ کے زبردست احتجاج کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کی تصویر اتار لی گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق تصویر کی جگہ نعرہ لکھ دیا گیا’’ٹوریز کو سمندر میں پھینک دو‘‘۔ واضح رہے کے ٹریزامے آکسفورڈ یونیورسٹی کی سابق طالب علم رہ چکی ہیں۔