سرگودہا، پولیس نے منشیات ،ناجائزاسلحہ اورپرچی جواء میں ملوث سات ملزمان اورڈکیتی کا اشتہاری گرفتار کر لیا

 
0
408

سرگودہا مارچ 17(ٹی این ایس)تھانہ کوٹمومن پولیس نے منشیات ،ناجائزاسلحہ اورپرچی جواء میں ملوث سات ملزمان جبکہ ڈکیتی کا اشتہاری بھی گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کوٹمومن ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر منشیات فروشی، ناجائزاسلحہ اور پرچی جواء میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کن میں مظہر اقبال، محمد امیراورجاوید کے قبضہ سے ہیروئن 1950گرام، شراب8بوتل جبکہ ابرار حسین، اکرام اور افتخار کے قبضہ سے کلاشنکوف، دوپسٹل30بور برآمد کرلیے ہیں ۔ اسی طرح پرچی جواء کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کوٹمومن کے مظہر عباس کو وٹک رقم6150روپے سمیت گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں تھانہ کوٹمومن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری شاہد عمران کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔