سرگودھا مارچ 17(ٹی این ایس)ٹریفک پولیس اہلکاروں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے ور رشوت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق موضع کالووال کے ظہور احمد گاڑی چلاتا ہے جو ٹرک لے کر لاہور سے سرگودھا آرہا تھا کہ سیال موڑ چوک پر ٹریفک عملہ نے گاڑی روک کر 500 روپے رشوت وصول کی جس پرتھانہ لکسیاں پولیس نے ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی ریاست علی اور کانسٹیبل غلام عباس کے خلاف 161/166 ت پ 155 پولیس آرڈر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔