اسلام آباد، غیر نمونہ نمبرز پلیٹس کے خلاف محکمہ ایکسائز کا کریک ڈاؤن دوسو سے زائد غیر نمونہ پلیٹس اتار دی گئی درجن سے زائد گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چالان

 
0
465

اسلام آباد مارچ 17(ٹی این ایس)وزیر داخلہ احسن اقبا ل کی ہدایت پر غیر نمونہ نمبرز پلیٹس کے خلاف محکمہ ایکسائز کا اسلام آباد کی مختلف شاہراوں میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کریک ڈاؤن ای ٹی او نثار ہنجرا اور طارق چودھری کی سربراہی میں کیا گیا،

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیموں نے دوسو سے زائد غیر نمونہ پلیٹس اتار دیں جبکہ درجن سے زائد گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چالان بھی کئے گئے، واضح رہے گزشتہ روز کریک ڈاؤن میں چھ سو سے زائد گاڑی کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتاریں گئی تھیں۔