انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی جمعرات کے روز بھی کروائی جاری، متعدد تجاوزات کا خاتمہ

 
0
279

اسلام آباد اکتوبر 24 (ٹی این ایس): انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ نے جمعرات کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں عمل میں لا کر سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ غیر قانونی تعمیرات اور متعدد تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے کھنہ پل کے کے علاقے میں آپریشن کر کے متعدد تجاوزات کا خاتمہ کر کے تجاوزات کنندگان کے سامان کو ضبط کر کے انفورسمنٹ کے سٹور میں جمع کروا دیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے ایک اور آپریشن کے دوران سیکٹر G-9 سے 03کار شیڈز کو مسمار کیا جبکہ سیکٹر D-12 میں ایک ٹائر شاپ اور 02 چھپر ہوٹلوں کو بھی مسمار کر دیا۔ ایک دوسری کاروائی کے دوران بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ(BCS) کے عملہ کے ساتھ آپریشن کر تے ہوئے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کی عمارت واقع لیک ویو پارک میں بلا اجازت جاری تعمیراتی کام کو روک دیا گیا۔