سی ڈی اے کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر میں رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی 3 روزہ نیلامی اختتام پذیر ہو گئی

 
0
244

اسلام آباد اکتوبر 24 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر میں رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی 3 روزہ نیلامی اختتام پذیر ہو گئی۔ تین روزہ نیلامی کے دوران کل 30 پلاٹ نیلام کیے گئے جس سے 3.66 ارب روپے کی آمدن وصول ہوئی۔
سی ڈی اے انتظامیہ کے فیصلہ کے مطا بق 14 مختلف کیٹیگریز کے ایسے کمرشل پلاٹوں کو نیلامی کے عمل میں شامل نہ کیا گیا جن کے پلاننگ پیرا میٹرز میں ماسٹر پلان رپورٹ جو منظوری کے مرا حل میں ہے کی وجہ سے تبدیلی متوقع ہے۔ عوام الناس کی سہولت کے لیے موجودہ نیلامی کے حا صل کئے گئے بروشرزماسٹر پلان کی منظوری کے نوٹیفکیشن کے بعدہونے والی نیلامی میں قابل استعمال ہو ں گے۔نیلامی میں شامل نا کیے جانے والے پلاٹوں میں بلیو ایریاء کے پلاٹ بھی شامل تھے۔
پلاٹوں کی نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی جس نے نیلا می کے عمل کی نگرانی کی۔ نیلامی میں حصہ لینے والے شرکاء نے آکشن کمیٹی کی طرف سے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کئے جانیو الے اقدامات کو سراہا۔
پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔پلاٹوں کی تین روزہ نیلام میں پلاٹوں کا زیادہ سے زیادہ بولی پر فروخت ہونا شہریوں کی طرف سے ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سی ڈی اے نے کا میاب بولی دہندگان کو ادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کرنے پر سراہا ہے۔ سی ڈی اے نے کامیاب بولی دہندگان کا نیلامی میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔