پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر خیبرپختونخوا کا بیڑاغرق کر دیا ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ 

 
0
592

اسلام آباد، اپریل 23(ٹی این ایس):پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر خیبرپختونخوا کا بیڑاغرق کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی پر تنقید سے قبل اپنے موجودہ قائد عمران خان سے پوچھیں کہ کے پی کو پونے تین کھرب روپے کا مقروض کیسے بنا دیا حالانکہ صوبے میں نہ کوئی سکول بنا، نہ کالج، نہ کوئی ہسپتال اور نہ ہی کوئی سڑک۔ بلین ٹری کی آڑ میں کرپشن کی گئی اور ٹمبر مافیا سے مل کر مہنگی لکڑی چوری کی۔ انہوں نے کہاکہ کے پی میں پی ٹی آئی رہنما وزیراعلیٰ پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ کے پی اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے اراکین بھی عمران نیازی کا مزید ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہسپتالوں کے حالات یہ ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں تک عوام کی رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹروں میں چوہے نظر آتے ہیں۔